کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے عوامی خدمت کے عملی ایجنڈے کا تسلسل ہیں،زمینوں کا ریکارڈ بلاک چین سے محفوظ بنایا جا رہا ہے، این آئی سی ایچ میں 445 بستروں کا میڈیکل ٹاور اہم پیش رفت ہے، سندھ کی نئی اسپورٹس پالیسی نوجوانوں کے مستقبل کی پالیسی ہے،پیپلز پارٹی نعروں کی نہیں، عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، سندھ حکومت کے پاس فیصلے، منصوبے اور عوامی خدمت کا عملی ایجنڈا ہے۔