کراچی ( جنگ نیوز، ایجنسیاں) امریکی ڈرون ساز کمپنی پاورَس کمپنی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو بریٹ ویلیکویچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پاکستانی و امریکی ٹیکنالوجی کو ملاکر مشترکہ شراکت داری قائم کرنے کیلیے ایم او یوز ر دستخط کے متعلق اطلاع دی ہے تاہم فوج کے بیان میں ایم او یو کا ذکرنہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کمپنی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو بیٹوں کی حمایت حاصل ہے تاہم پاورَس کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو اینڈریو فاکس نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ کمپنی کی ترقی کا تعلق ٹرمپ کے بیٹوں کی شمولیت سے ہے۔