• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز کی ”شیروز“ تین عورتوں کی تین کہانیاں ہے، زارا / کنزہ

کراچی (جنگ نیوز)جیوفلمز کی ”شیروز“ تین عورتوں کی تین کہانیاں ہے، محکمہ اطلاعات اور حکومت سندھ کی کاوش پر مبنی ”جیوفلمز“ کی پیشکش تین خواتین کی جدوجہد پر مشتمل نئی فلم ”شیروز“ کا کراچی میں میڈیا جنکٹ منعقد ہوا جس میں اداکارہ زارا نور عباس اور کنزہ ہاشمی نے شرکت کی اور فلم کے اپنے اپنے کرداروں سمیت پاکستانی سنیما کے حوالے سے گفتگو کی۔جنگ اور جیو سے گفتگو کرتے ہوئےاداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کہانیوں کی کمی نہیں، فلمیں بنیں گی تو انہیں بین الاقوامی سطح پر لے کر جایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ”شیروز“ میں وہ ایک معصوم آرٹسٹ کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ زارا نور عباس فلم ایکشن کردار میں نظر آئیں گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب فلم سازوں کیلئے کئے گئے اقدامات متاثر کن ہیں، البتہ فلم میں ہیرو کون ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ تین عورتوں کی اس کہانی میں تینوں ہی ہیرو ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ زارا نور عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی کہانیوں پر مشتمل فلمیں بننی چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید