• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اپنی اولاد کو دہشت گرد کیسے کہہ سکتی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

مردان (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ مریم نواز خیبر پختونخوا کی بہو ہیں اور ان کا بیٹا بھی اس صوبے سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے وہ اپنی اولاد کو دہشت گرد کیسے کہہ سکتی ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور آمد کے موقع پر بڑے بھائی ہونے کے ناطے پنجاب حکومت کو آگاہ نہیں کیا تھا، جب معلوم ہوا کہ وہ وزیراعلیٰ ہیں تو انہیں چھوڑ دیا گیا، سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار امجد علی کی ڈگری جعلی ہے اور ان کیخلاف ہم نے عدالت میں ڈگری کا کیس بھی دائر کر رکھا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ وکیل نہیں لیکن پاکستان کے شہری ہیں اور جعلی ڈگری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید