کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پورٹو ریکو سے امریکی ریاست فلوریڈا جانے والی نجی ایئرلائن ’’جیٹ بلیو‘‘ کی پرواز بی اے 1717دورانِ سفر شدید طوفان سے فضائی جھٹکوں کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان اور مسافروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پائلٹ نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے طیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6بجکر 58منٹ پر فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔