کراچی (نیوز ڈیسک ) شعبہ ابلاغ عامہ ،وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس کے زیر اہتمام ’’مکہ دفاعی معاہدہ، امریکا ایران جنگ اور عوام‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، جس میں سینئر صحافی منزہ صدیقی ، شعبہ سیاسیات کی سربراہ ڈاکٹر رانی ارم اور شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ ڈاکٹر عرفان عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ اہم پیش رفت ہے، منزہ صدیقی نے کہا کہ جنگ کسی بھی ملک اور معاشرے کے لیے اچھی نہیں، اثرات صرف جنگ میں شامل ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خطے اور عوام کی زندگیوں پر مرتب ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے ایسے علاقائی معاہدوں کے معاشی اور خارجہ پالیسی سے متعلق پہلوؤں کو سمجھنا ضروری ہے، ڈاکٹر رانی ارم نے کہا کہ خطے کی سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور ایران، امریکا کشیدگی کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، ڈاکٹر عرفان عزیز نے کہا کہ یونیورسٹی میں ایسے علمی اور معلوماتی سیمینارز کا انعقاد طلبہ کو ملکی، علاقائی اور عالمی معاملات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔