کراچی (رفیق مانگٹ) پام بیچ کاؤنٹی، فلوریڈا میں بجٹ اجلاس اس وقت شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا جب شہریوں نے کاؤنٹی کی تقریباً 2 کھرب 77 ارب روپے(1 ارب ڈالر) کی اسرائیلی بانڈز میں سرمایہ کاری کے خلاف احتجاج کیا۔ اجلاس کے دوران متعدد شرکاء کو ہال سے باہر نکال دیا گیا جبکہ انسانی حقوق کی وکیل نورا عریقات کی گرفتاری کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔ر تنازع اس وقت سامنے آیا جب کاؤنٹی نے رواں برس جنوری میں مزید97 ارب روپے( 350.5 ملین ڈالر )کے اسرائیلی بانڈز خریدے، جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔اجلاس میں شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ عوامی فنڈز کو بیرون ملک سرمایہ کاری کے بجائے مقامی ضروریات پر خرچ کیا جانا چاہئے۔