لاہور (عمران احسان سے) پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل ہونے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری اور گمنام ملکیت کا بنیادی نظام مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا، تاہم گزشتہ ایک دہائی کے دوران حقیقی مالکان کی شناخت، ٹیکس شفافیت اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے متعدد اصلاحات کی گئی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جائزے کے مطابق 2016ء میں پاناما پیپرز نے دنیا بھر میں بدعنوانی کو ممکن بنانے والے خفیہ مالیاتی نظام، گمنام شیل کمپنیوں، نامزد ڈائریکٹرز اور پیچیدہ آف شور ڈھانچوں کو بے نقاب کیا تھا۔