کراچی (رفیق مانگٹ) کنگ لندن کی تحقیق کے مطابق بڑی سائنسی پیش رفت، انار سے بنے مرکب سے دل کی کارکردگی میں 80 فیصد بہتری لانے میں کامیاب،قدرتی مرکب نے دل کے پٹھوں کو نرم کر دیا۔ یورولیتھِن اےدل کے زخم اور پھیلاؤ کم کرنے میں مؤثر،جانوروں اور انسانی ٹشو میں مثبت نتائج، مگر ٹرائلز باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابقنئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انار، اخروٹ اور بیریز کھانے کے بعد جسم میں بننے والا ایک قدرتی مرکب دل کی کارکردگی میں 80 فیصد تک بہتری لا سکتا ہے، خاص طور پر ایسے دل کے مرض میں جس کا علاج محدود ہے۔کنگز کالج لندن کے ماہرین کے مطابق یورولیتھِن اے نامی مرکب دل کے سخت پٹھوں کو نرم کرتا ہے، زخم کم کرتا ہے اور دل کے غیر معمولی پھیلاؤ کو روکتا ہے۔