• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکہ کشیدگی: ہرمز معاہدہ قبل از مڈٹرم ممکن نہیں

کراچی (رفیق مانگٹ)ایران۔امریکہ کشیدگی: ہرمز معاہدہ قبل از مڈٹرم ممکن نہیں، تہران کو تصادم بڑھنے کا خدشہ،اقوام متحدہ کے موقع پر ایران۔امریکہ مذاکرات بے نتیجہ، پیش رفت نہ ہو سکی، تہران کو 3 نومبر کے بعد کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ، اندرونی سطح پر مایوسی، ہرمز کھولنے کی ضمانت اور جوہری پروگرام پر رعایتیں لازم،واشنگٹن کی شرط،پاکستان اور قطر ایران۔امریکہ مذاکرات میں اہم ثالث کے طور پر سرگرم ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے نجی سطح پر اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کوئی معاہدہ نومبر میں ہونے والے امریکی مڈٹرم انتخابات سے پہلے طے پانا مشکل ہے، اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ 3 نومبر کے ووٹ کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید