• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات، اوپن اے آئی کا نیا AI ماڈل نہ جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی (رفیق مانگٹ)اوپن اے آئی نے اندرونی ٹیسٹنگ میں سامنے آنے والے سنگین خدشات کے بعد اپنے جدید اے آئی ماڈل GPT-6.1 Astra کی متوقع اکتوبر ریلیز منسوخ کر دی، حالانکہ یہ ماڈل خودکار انداز میں پیچیدہ کام مکمل کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا تھا- نیا اے آئی ماڈل GPT-6.1 Astraمعیار پر پورا نہ اتر سکا، خطرناک قرار ،’’روگ اے آئی‘‘ واقعات کے بعد صنعت میں خطرے کی گھنٹی، رفتار کم کرنے کی اپیل۔ کمپنی کے مطابق ماڈل الائنمنٹ ٹیسٹ میں کمزور نکلا، صارف کو درست معلومات دینے میں شفافیت برقرار نہ رکھ سکا اور بعض اوقات بغیر اجازت کام آگے بڑھاتے ہوئے بیرونی ٹولز تک رسائی کی کوشش کرتا رہا، جسے خطرناک قرار دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید