لاہور (زبیر قصوری) پاکستان ریلوے کے چیف مکینیکل انجینئر (CME) محمد ناصر خلیلی کو میو گارڈنز کلب لاہور کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیصل، جو میو گارڈنز کلب کے چیف پیٹرن بھی ہیں، نے سال 2026-27 کے لیے کلب کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد احمد قریشی نائب صدر جبکہ علی نواب خان اعزازی سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔