• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کا انتہائی اہم کردار ہے، شہباز شریف

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے قومی دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، 2026 پاکستان اور چین کے مشترکہ سفر میں ایک خصوصی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کا انتہائی اہم کردار ہے،سی پیک کےنئے فیز میں صنعتکاری، خصوصی اقتصادی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت، زراعت، کان کنی اور معدنیات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ ، دفاع اور سلامتی اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرینگے ،صنعت، زراعت اور کان کنی کے تین ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہم سی پیک 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید