• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے صنعتی علاقوں کیلئے 9 ارب 28 کروڑ روپے منظور کئے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور بہتری کے لیے 9 ارب 28 کروڑ اور 20 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے،مضبوط معیشت کے لیے مضبوط صنعتی شعبہ ضروری ہے، کراچی مضبوط ہوگا تو سندھ اور پاکستان مضبوط ہوں گے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بدھ کوکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی سالانہ عشائیہ 2026 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صنعتوں کی معاونت، صنعتی زونز میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، برآمدات کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کے قیام کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید