• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، آئینی قانونی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )  سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں اہم آئینی قانونی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سپیکر نے اپوزیشن سے رابطوں پر وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے وزیراعظم کو قانون سازی سے متعلق پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔،ذرائع کے مطا بق خیبر پختونخوا کے حوالے سے وفاقی حکومت کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطا بق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال بالخصوص دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے، وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے مستقبل کے حوالے سے آئینی و قانونی امور پر بریفنگ دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید