کراچی (نیوز ڈیسک) اماراتی حکام کا کہنا ہے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے واقعے کی تحقیقات جاری، واقعے میں عملے کے بعض ارکان زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔