کراچی (رفیق مانگٹ )برطانیہ میں نارتھ یارکشائر کونسل کے عملے کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق ایک تربیتی پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ ’’حضرت مریمؑ حجاب پہنتی تھیں‘‘، جبکہ لیکچر میں یہ مؤقف بھی پیش کیا گیا کہ اسلام میں خواتین کے بارے میں نظریات مغربی اقدار سے متصادم نہیں ہیں۔حضرت عیسیٰؑ داڑھی رکھتے تھے۔یہ تربیت اسلاموفوبیا سے متعلق ایک لیکچر کا حصہ تھی جس میں مثال کے طور پر کہا گیا کہ ماں میرا حجاب پہنتی تھیں۔ یہ سیشن سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے پروگرام پروجیکٹ یونٹی کے تحت دیا گیا، جسے طلبہ، پولیس افسران اور انسدادِ انتہاپسندی پروگرام پریونٹ سے وابستہ سرکاری اہلکاروں کو بھی پیش کیا جا چکا ہے۔پریزنٹیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حضرت عیسیٰؑ داڑھی رکھتے تھے، جیسا کہ مسلمان مردوں کو ہدایت دی جاتی ہے، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حجاب برطانیہ میں صرف 100 سال پہلے عام تھا، جس کے لیے ابتدائی بیسویں صدی کے برطانوی اسکارف کی تصاویر دکھائی گئیں، حالانکہ ان کا اسلام سے تعلق نہیں بتایا گیا۔