اسلام آباد (مہتاب حیدر) فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،ایف بی آر کے مطابق 43 لاکھ ریٹیلرز میں صرف 6 لاکھ فائلرز، 37 لاکھ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں،وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت کو ’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی اپنانا ہوگی، چیئر مین ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ ریٹیلرز ٹیکس نیٹ میں نہ آئے تو سخت کارروائی ہوگی،ایف بی آر نے ریٹیلرز کی جانب سے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کو خاطر خواہ پذیرائی نہ ملنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی سازگار قرار دی جانے والی اس اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے 10 لاکھ نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔