کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈيکل ایسوسی ایشن کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف نجی اسپتالوں اور کلینکس میں ہڑتال کی گئی۔ پی ایم اے کا کہنا ہے کہ صحت پر ٹیکس کا براہ راست بوجھ مریضوں پر پڑے گا، صرف طبی شعبے کو سروسز پر ٹیکس کے لیے ہدف بنانا قبول نہیں، احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا اعلان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر رائے عارف اور دیگر عہدیداران نے ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام اور صحت کی سہولیات پر سیلز ٹیکس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے نجی اسپتالوں اور کلینکس میں علامتی ہڑتال کی جا رہی ہے۔