کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نےکہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں تعلیم،صحت، سڑکوں،پولیس اسٹیشنز،پولیس پوسٹس اور تربیتی مراکز کی ضروریات کا جامع جائزہ لیا جائے اور اس حوالے سے واضح سفارشات مرتب کی جائیں، چیئرپرسن فریال تالپور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ کی زیرِ صدارت کچے کے علاقوں کی ترقی، بحالی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔