اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ظل ہما نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں پریس اتاشی کا عہدہ سنبھال لیا،انہوں نے جمیل احمد خان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، مزید سفارتکاروں کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بدھ کو ’’دی نیوز/جنگ‘‘ کو بتایا کہ ظل ہما اس سے قبل گورنر ہاؤس لاہور میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔