کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی حملے، جنگ بندی کے باوجود مزید 7فلسطینی شہید کر دئیے گئے۔ڈرون حملے میں مسافر وین کو نشانہ بنایا گیا، 6افراد لقمہ اجل، رہائشی عمارت پر حملے میں خاتون زندگی سے محروم ، بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر ڈرون کارروائی میں 4افراد زخمی، دیر البلح اور خان یونس میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔