• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کا قتل حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کا قتل حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے،ہم نے ذاتی طور پر یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے وزیراعظم، سیکرٹری خارجہ اور متعلقہ اداروں سے رابطے کیے، حکومتی نااہلی کے باعث قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی شہریوں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج تین گھروں کے وارثین دنیا سے چلے گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید ہونے والے سید کاشف عمر کے گھر جاکر ان کے والدسید فاروق عمر، بھائی سید آصف عمر بیٹے سید ایزان عمر اور سید یوہان عمر سے ملاقات اور دعائے مغفرت کی۔
اہم خبریں سے مزید