• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائی دبئی واقعہ، نیتن یاہو کیلئے سیاسی فائدہ یا نیا خطرہ؟

کراچی (رفیق مانگٹ)فلائی دبئی کی پرواز پر مبینہ ہائی جیکنگ کی کوشش ناکام بنائے جانے کے واقعے نے اسرائیلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انتخابات سے قبل سیکورٹی بیانیے کی نئی جنگ،الیکشن پر اثرات کا امکان، واقعے سے قبل تمام سروے نیتن یاہو کے خلاف تھے، اب کچھ بہتری دیکھنے میں آئی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس واقعے کو اپنی انتخابی مہم کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جبکہ ان کے سیاسی حریف اسے سیکورٹی ناکامیوں سے جوڑ کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ واقعہ نیتن یاہو کے لیے ایک طاقتور سیاسی ہتھیار ثابت ہوا ہے، جس نے انہیں اپنے محافظ والے امیج کو دوبارہ زندہ کرنے کا موقع دیا واقعے کے فوراً بعد وزیراعظم نیتن یاہو سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر متحرک نظر آئے، جہاں انہوں نے ایک مسافر ہیرو یانیو ہایون سے ملاقات کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے واقعے کو اجاگر کیا۔

اہم خبریں سے مزید