• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9مئی پھر ہوا تو فیصلہ کن طاقت سے نمٹیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کور کمانڈر کانفرنس نے واضح کیاہے کہ پاکستان میںکسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے فیصلہ کُن طاقت اور قانون کیساتھ بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائیگا، فورم کے شرکا نے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے، شرکاء نے سعودی عرب کیخلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، فورم نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت،قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید