کراچی (رفیق مانگٹ)بھارت،فلمی وراثت اور اسٹوڈیو ملکیت کی لڑائی، 13سالہ پرانا قانونی تنازع پھر سرگرم، فلمساز کمال امروہی کے خاندان اور اداکارہ پریٹی زنٹا کےقرض اور جائیداد کے دعووں پر نئی بحث شروع ، پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ شاندار امروہی کو 6کروڑ روپے بطور قرض واپسی کی یقین دہانی پردیئے تھے تحفہ نہیں تھے، امروہی خاندان کا کہنا ہے کہکوئی قانونی دستاویز موجود نہیں، تاجدار امروہی کے پریٹی کے دعووں سے متعلق بنیادی سوالات سامنے آگئے۔