• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ سموگ اقدامات، سُتھرا پنجاب کی ایجنسیز کی کارکردگی اور اینٹی لٹرنگ مہم کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران انسدادِ سموگ اقدامات، سُتھرا پنجاب کی ایجنسیز کی کارکردگی اور اینٹی لٹرنگ مہم کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ، ڈی جی سُتھرا پنجاب عمر جاوید اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ احمر کیفی بھی موجود تھے جبکہ تمام ضلعی مینجنگ ڈائریکٹرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے موثر مانیٹرنگ اور کُوڑے کی جلد از جلد ڈمپ سائٹس تک منتقلی پر زور ہوئے کہا کہ سموگ سیزن کے دوران معمول سے زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ گندگی کی روک تھام کیلئے اینٹی لٹرنگ مہم کا دائرہ وسیع کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبہ بھر میں 10 سے 19 اکتوبر تک 30 ہزار 570 انسپیکشنز کی گئیں اور اینٹی لٹرنگ سکواڈز نے گندگی پھیلانے پر 84 چالان بھی کئے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ سیف سٹی نیٹ ورک سے بھی اینٹی لٹرنگ مہم میں مدد لی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید