• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وفد کا پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ، ماسٹر پلان ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی قیادت میں امریکی وفد نے پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب جسے سی بی ڈی پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کا دورہ کیا۔۔ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سی بی ڈی پنجاب سمیر آفتاب سیال نے وفد کو اتھارٹی کے ماسٹر پلان پر جامع بریفنگ دی۔ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب آصف اقبال نے وفد کو سی بی ڈی پنجاب میں تعمیر کیے گئے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی۔امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے سی بی ڈی پنجاب کی جامع منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب ایک انتہائی منظم انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید