• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہن جو دڑو ایکسپریس کی بحالی پر خوشی ٹرانسپورٹ مافیا کی مبینہ سازشیں عروج پر

سیتا روڈ (نامہ نگار :سید صداقت کاظمی) کوٹری سے روہڑی تک سفر کرنیوالے ہزاروں مسافروں اور غریب شہریوں کی دیرینہ خواہش پر موہن جو دڑو ایکسپریس ٹرین کی بحالی کا فیصلہ تو ہوا، جس پر سیتا روڈ کے عوام نے خوشی کا اظہار بھی کیا، لیکن اب ٹرین کی بے قاعدگی اور گھنٹوں تاخیر کے باعث شہریوں کی خوشی عذاب میں بدل چکی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا نے اپنے ذاتی مفادات اور مسافروں کو بسوں میں سفر پر مجبور کرنے کے لیے ٹرین کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید