• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کیلئے یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ باعثِ فخر، بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو یو این ہیبی ٹیٹ کی جانب سے عالمی اعزاز ملنے پر قوم اور پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام عالمی سطح پر پنجاب کے عوامی فلاحی ماڈل کے طور پر اجاگر ہوا ہے۔ یہ اعزاز 2 لاکھ سے زائد خاندانوں کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلی کا اعتراف ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنا گھر بنانے والے خاندانوں کی دعائیں اس اعزاز کا اصل ثمر ہیں۔
لاہور سے مزید