لاہور(خبر نگار ) عالمی یوم ٹیچرزکےموقع پر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول مفت پورہ کی ٹیچر صالحہ حبیب الرحمٰن کو بہترین خدمات کے اعتراف میں ہیرو ٹیچرایوارڈسے نوازاگیا ۔ صالحہ حبیب کی اس نمایاں کامیابی پرڈپٹی ڈی ای او ناصرڈوگر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد انس،ہیڈماسٹرمحسن اقبال،سکول کےاساتذہ اورسٹاف نے مبارک دی۔صالحہ حبیب نے اپنی اس کامیابی کواپنے والدین کی دعاؤں کانتیجہ قرار دیاہے۔