• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی انتہائی اہم ، خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی انتہائی اہم ہے تعلیمیاداروں میں بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ سے بیماریوں اور صحت کے مسائل کی ابتدائی سطح پر نشاندہی ممکن ہے، جس سے انہیں بروقت طبی رہنمائی اور علاج فراہم کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ میں محکمہ صحت و آبادی اور لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقدہ بچوں کے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔
لاہور سے مزید