لاہور(اپنے نامہ نگار سے) بشیر کالونی شاہدرہ میں 14 روز سے گیس بند؛ لوگ بازار سے مہنگا کھانا کھانے پرمجبور؛جس پر لوگ احتجاج اور غریب دن رات سوئی گیس حکام کو بد دعائیں دینے لگے ہیں؛ چئیرمین ویلفیئر سوسائٹی نواز گھمن نے بتایا کہ بار بار شکایات کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا ایک ٹیم آکر کہتی ہے یہ دوسری ٹیم کاکام ہے؛ ترجمان سوئی گیس ادارہ نے کہا ہے اب متعلقہ ٹیم بھیج دیں گے۔