اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ ریٹیلرز کیلئے ’’آسان ٹیکس اسکیم‘‘ کے تحت اب تک صرف 1,016 ریٹرنز جمع ہوئی ہیں، جن میں 91 نئے فائلرز ہیں جبکہ اسکیم سے حاصل ہونے والا ٹیکس صرف 86 ملین روپے ہے۔ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) کے چوتھے جائزے کے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن نے ریٹیلرز فکسڈ اسکیم کی پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا۔