ریاض(اے ایف پی /نیوزڈیسک )یمن میں مختلف محاذوں پرشدید لڑائی جاری ‘سعودی عرب پر حوثی حملوں میں مزید شدت ‘دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پرایک بار پھر بیلسٹک میزائل حملہ‘ مسافر طیارے کو شدید نقصان‘ آگ بھڑک اٹھی‘ شعلے بلند‘ متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار‘ ایئر انڈیا اور لفتھانسا نے ریاض کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا‘ شہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں‘ ڈپلومیٹس کو سفارت خانوں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ بین الاقوامی اسکولوں نے بھی طلبہ کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرلئے‘ ایک اسکول نے بچوں کو تحفظ کیلئے تہہ خانے منتقل کر دیا‘حوثی ترجمان کے مطابق خمیس مشیط ایئربیس اور نجران ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے‘ دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ریاض اور خمیس مشیط پر داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں تباہ کردیا گیا ہے جبکہ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ریاض میں میزائل کا ملبہ گرنے سے بچوں کی نرسری (کنڈرگارٹن)اور ایک طبی مرکزکو نقصان پہنچا ۔