کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈین شاعرہ این کارسن 2026کا نوبیل انعام برائے ادب جیت گئیں۔کلاسیکی ادب سے جدید تحریر تک منفرد اسلوب پر اعزاز، معروف کتابوں میں آٹو بائیوگرافی آف ریڈ اورفلوٹ شامل ، ادبی کام میں شاعری، نثر، مکالمہ و ترجمہ منفرد انداز میں باہم ملتے ہیں،تخلیقات پر کلاسیکی یونانی ادب کا گہرا اثر نمایاں ہے۔کینیڈین شاعرہ اور ادیبہ این کارسن نے 2026کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا ہے، سوئیڈش اکیڈمی نے انہیں ’’کلاسیکی روایت کے ساتھ تخلیقی مکالمے میں رہتے ہوئے عصری ادب کے لیے نئی اور منفرد اصناف تخلیق کرنے والے جرات مندانہ اور اختراعی ادبی کام‘‘ پر یہ اعزاز دینے کا اعلان کیا۔