اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ ملکر پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے، یہ پی ٹی آئی کی خوش فہمی ہے کہ لانگ مارچ کرکے حکومت کو بلیک میل کرسکے گی لیکن حکومت کسی صورت ان سے بلیک میل نہیں ہو سکتی۔