کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے اٹلی ورک ویزا کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے وصول کر کے دھوکہ دہی کرنے میں ملوث ملزم راجہ وجاہت اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 693/26 مورخہ 30-09-2026 تھانہ FIA AHTC راولپنڈی میں درج ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی بیٹی کو اٹلی کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے تاہم نہ ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی جس سے مدعی کو مالی نقصان پہنچا۔