کراچی ( اختر علی اختر)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار نانا پاٹیکرکی 1994کی مشہور فلم ’’کرانتی ویر‘‘ کا ایک منظر ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں لازوال حیثیت رکھتا ہے۔ بمبئی کے فرقہ وارانہ فسادات کے پس منظر میں بننے والی اس فلم میں وہ اپنے ہاتھ اورایک مسلمان کے ہاتھ پر کٹ لگا کر خون ملاتے ہیں اور کہتے ہیں:’’یہ مسلمان کا خون ہے اور یہ ہندو کا خون ہے...‘‘ بتا اس میں مسلمان کا کون سا ہے اور ہندو کا کون سا؟۔کرانتی ویر ہی میں نانا پاٹیکر کا ایک ڈائیلاگ ’’سالا ایک مچھر آدمی کو ہجڑا بنا دیتا ہے! فلم بینوں میں بے حد مقبول ہوا۔ یہ مشہور اور جاندار مکالمہ ان کی پہچان بن گیا تھا۔ناناپاٹیکر کا مسلمانوں، اسلام اور ہندو مسلم اتحاد کے حوالے سے مؤقف ہمیشہ بہت واضح، انسان دوست اورغیر جانبدار رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنی فلموں اور حقیقی زندگی، دونوں میں ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کی وکالت کی۔