• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے بروقت اقدامات مکمل کریں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئےبروقت ضروری اقدامات مکمل کریں ، ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت قومی سطح کا مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولیات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، ملک بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کیو آر کوڈ کا نفاذ لائق تحسین ہے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ پر پیشرف جائزہ اجلاس کے دوران دی ، وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور بلوچستان سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔وزیراعظم نے اجلاس میں مزید کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ذمہ داریاں کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کی مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہمی حکومتی نظام کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید