• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بحرین کا تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد( نیوزرپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں ​تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، فوڈ سکیورٹی، تیل، گیس ،معدنیات ،​بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم اور افرادی قوت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ​دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے حکومتی سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، ادھر بحرین کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اورنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے الگ الگ ملاقات بھی کی ، انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر بحرین کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین نے تجارت و سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زراعت و غذائی تحفظ، ہنرمندی، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور بحری امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک نے خلیج تعاون کونسل اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید