میرانشاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 4اہم کمانڈرسمیت 9دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں،دہشت گردوں کے ہلاک اہم دہشتگرد کمانڈرز میں خالد رضا،کامران،موسی اورمفتوم شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، عزم استحکام وژن کےتحت جاری کارروائیوں کیدوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔