• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI لانگ مارچ، مذاکرات میں ڈیڈ لاک خاتمہ، وزیراعظم کی قریبی رفقاء سے مشاورت

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور پی ٹی آئی سے حکومتی مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمہ سمیت سیاسی صورتحال پر اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزیر اعظم ہائوس میں ایک اہم اجلاس ہوا، امیر مقام اور طلحہ برکی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کے خاتمہ اور مذاکرات کی بحالی کی تجویز اور دیگر آپشنز پر بھی صلاح و مشورہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید