اسلام آباد(طاہر خلیل ) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈ لاک ختم ، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی ۔ذرائع کے مطابق آ ئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت تیس مختلف بلز پر کی منظوری پر اتفاق ہوا۔ کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندی دی جائے گی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔