• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی لانگ مارچ سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن متحرک

اسلام آباد(طاہر خلیل، رانا غلا م قادر) پی ٹی آئی لانگ مارچ سیاسی ڈیڈ لاگ کے خاتمے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن متحرک ہو گئے ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی، انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کو الگ الگ ثالثی کی پیشکش کی ہے اور حکومت کو خیبرپختونخوامیں گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کی تجویز دی ہے، انہوں نے صوبے کی صورتحال پر سیاسی حل نکالنے کی تجویز دی ہے۔ سپیکر ایاز صادق کی قیادت میں حکومتی وفد سے بات چیت کے بعد جے یو آئی کے امیر اور پی ٹی آئی قیادت میں ٹیلیفونک رابطے ہوئے تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ایسے رابطوں کی تردید کر رہے ہیں ، لیکن اسلام آباد میں پارلیمانی و سیاسی ذرائع کا ماننا ہے کہ حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد مولانا کا پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا اور حکومتی پیشکش پر پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید