• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیماریوں کی پیشگوئی، نئے علاج کی تحقیق کیلئے 5 کھرب روپے کا عالمی AI منصوبہ

کراچی(رفیق مانگٹ)بیماریوں کی پیشگوئی، نئے علاج کی تحقیق کیلئے 5کھرب روپے کا عالمی AI منصوبہ، انسانی خلیوں کا ڈیٹا ، بیماری اور دوا کے اثرات کی پیش گوئی کے لیے اے آئی ماڈلز بنیں گے، ورچوئل سیل کی تیاری اہم ہدف، کمپیوٹر پر انسانی خلیے کے رویے کی نقل اور پیش گوئی کی کوشش، خلیوں کی بڑی پیمانے پر تصاویر اور نئی سائنسی ٹیکنالوجیز کی تیاری پر اربوں روپے خرچ ہوں گے،دنیا بھر کے سائنسی اور ٹیکنالوجی اداروں نے بیماریوں کی پیش گوئی، خلیوں کے ردعمل کو سمجھنے اور نئے علاج کی تحقیق تیز کرنے کے لیے تقریباً  4 کھرب 98 ارب  68 کروڑ روپے(1.8 ارب ڈالر) کے بڑے مصنوعی ذہانت منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید