اسلام آباد (صالح ظافر) نئے سیکریٹری خارجہ آئندہ ماہ کے آخری ہفتے ریٹائر ہو جائیں گے، وہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، دو سال کی توسیع دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، تاہم اتفاقاً وہ اگلے ماہ کے آخری ہفتے میں اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے بدھ کو جنگ کو بتایا کہ عاصم افتخار احمد رواں ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی دو سالہ مدت مکمل کر رہے ہیں۔