اسلام آباد (اسرار خان) پارلیمانی پٹرولیم کمیٹی نے جمعرات کو حکومت پر زور دیا کہ ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے عمل میں مزید شفافیت لائی جائے۔ کمیٹی نے عالمی تیل کی منڈی میں ممکنہ بحران کے اثرات سے صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک کی پانچ میں سے چار ریفائنریوں نے اپنے پلانٹس کی اپ گریڈیشن کے لیے معاہدوں پر دستخط کر لیے ہیں۔