اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) پولیس سروس گریڈ 21کے افسر جواد احمد ڈوگر ڈپٹی نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر ، ہما نورین لیگل ایڈوائزر ریلویز ، احسن ممتاز جوائنٹ سیکریٹری دفاع ، احمد نواز چوہان ڈپٹی سیکریٹری مذہبی امور تعینات ، شبیہہ حسین کی خدمات FIAکے سپرد ،ڈپٹی سیکریٹری مذہبی امور ضیاء الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت جاری ۔پولیس سروس گریڈ 21کے افسر جواد احمد ڈوگر ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ڈپٹی نیشنل کوآرڈینیٹر "نیکٹا" مقرر ،وزیراعظم نے ہما نورین حسن کو 3سال ڈائریکٹوریٹ آف لیگل افیئرز، وزارت ریلویز میں کنٹریکٹ پر ایم پی ٹو اسکیل میں لیگل ایڈوائزر مقرر کیا۔