اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر زرداری نے پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اعتماد سازی، اختلافات کو کم کرنے اور خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے تمام فریقین کے ساتھ تعمیری روابط کے عزم پر قائم ہے۔